ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منکی میں ادارہ اہل منکی کے زیرا ہتمام ’ایک شام اہل منکی کے نام ‘کوئز مقابلے کاانعقاد :این ایس اے چمپئین

منکی میں ادارہ اہل منکی کے زیرا ہتمام ’ایک شام اہل منکی کے نام ‘کوئز مقابلے کاانعقاد :این ایس اے چمپئین

Wed, 16 Jan 2019 19:56:05    S.O. News Service

منکی :16؍جنوری (ایس او نیوز)جماعت المسلمین منکی کے زیر سرپرستی ادرہ اہل منکی سوشیل نیٹ ورکے زیر اہتمام  بروز منگل 15جنوری 2019جامع مسجد منکی کے صحن میں’ ایک شام اہل منکی کےنام ‘عنوان پر اسلامی کوئز مقابلہ منعقد ہوا۔

کوئز مقابلےکے فائنل میں نوائط اسپورٹس اسوسی ایشن منکی (این ایس اے ) نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے انعام کے حق دار بنے۔ جب کہ  فائنل میں رزاق اسپورٹس اسوسی ایشن (آر ایس اے )  سے مقابلہ رہا۔ سیمی فائنل میں آر ایس اےکا مقابلہ  وانٹیڈ سے اور الہ آباد کا مقابلہ   این ایس اےہوا تو آر ایس اے اور این ایس اے ٹیموں نے جیت حاصل کرتے ہوئے فائنل پہنچیں تھیں۔ اسلامی کوئز مقابلےمیں کل 11ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

مہمان ِ خصوصی کے طورپر تشریف فرما جامعہ مسجد بھٹکل کے امام و خطیب  مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں فکری اور علمی جنگ لڑی جارہی  ہے، دشمن سروں کو اڑانا ، لاشوں کوبچھا نا  نہیں چاہتاہے  بلکہ دشمن اپنے فکری وعلمی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے  آپ کو اپنا بنا نا چاہتاہے ، آپ کے ذہن و دماغ کو تبدیل کرنا چاہتاہے ، فکر ی، اخلاقی ، مذہبی تبدیلی  کے درپے ہے، جس کے لئے وہ  طرح طرح کے فکری وعلمی وسائل  کو اختیار کررہاہے اور کروڑوں روپیہ نوجوانوں کے ذہنوں کوبدلنے کے لئے بہار ہاہے۔  مولانا نے کہاکہ موجودہ دور میں اس سے بڑا ہتھیار میڈیا کواستعمال کیا جارہاہے۔ میڈیا کے ذریعے  لوگوں کے اخلاق، ذہنوں ،فکروں ، مزاج، طبیعت  کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس اثرات اتنے زیادہ ہیں کہ ہمارے  بچے ہماری اتنی نہیں سنتے جتنی  میڈیا کی سنتے ہیں،نوجوانوں کے پاس  والدین، دوستوں، رشتہ داروں کے لئے وقت نہیں ہے، اس کے برعکس  صرف موبائیل میں گم ہیں۔سوشیل میڈیا کی اسیر ہماری نسل کو صحیح غذا فراہم کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ہمارے بن کر رہیں تو انہیں صحیح غذا فراہم کریں۔ نوجوانی کو جو کوئی اللہ کے لئے استعمال کرتاہے زمانہ انہیں یاد کرتاہے جیسے صحابہ ؓ ہیں جنہیں آج بھی یاد کیا جاتاہے۔ کرکٹر اور فلم اسٹار ہمارے ماڈل نہیں ہیں بلکہ صحابہ ؓ، تابعین ؒ ہمارے لئے ماڈل ہیں۔  

 منکی جماعت المسلمین کے قاضی مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی تربیت پر خاطرخواہ توجہ نہیں دی جارہی ہے ، بچے  کھیل کود کے بجائے موبائیل میں گم ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہورہاہے کہ بچے جسمانی ہی نہیں بلکہ ذہنی سطح پر بھی کمزور ہورہے ہیں۔ معاشرے کے بگاڑ پر مولانا نےکہاکہ موبائیل کے ذریعے لڑکیوں  کا اپنی تصاویر شئیر کرنا اور دوسروں کے سامنے بے پردگی کا اظہار معاشرے  کو بگاڑ رہاہے۔ اس موقع پر مولانا نے معاشرے کے ضروری کاموں کو سرکاری سطح پر انجا م دینے والے کوئی نہیں پر کہاکہ سرکاری طورپر معاشرے کےکاموں کو انجام دینے والا کوئی نہیں ہے۔ پنچایت، تعلقہ پنچایت، تحصیلداردفتر، ڈی سی دفتر سمیت کئی ایک  سرکاری کاموں کی خدمات کو انجام دینے والا نہیں ہونے سے کئی تکالیف کا سامنا  ہے اس سلسلے میں بھی معاشرے کو غور کرنےکی بات کہی۔ اس موقع پر حاجکا خلیل، محمد جمیل ، حسن باپا نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ ادارہ اہل منکی کے  مولوی تعظیم قاضی نے ادارہ کا تعارف پیش کیا۔ مولانا عرفات کٹنگری اور ساتھیوں نے تبدیلی آئے گی عنوان سے نظم پیش کی۔پروگرام کے درمیا ن الہلال اسکول کے طلبا محمد شریم ابن محمد شریف قادراور ساتھی، مدرسہ رحمانیہ کے طلبا فارض ابن فضل الرحمن کٹپاڑی اورساتھی،تعظیم اور رفقاء اور ادارہ اہل منکی کا ترانہ پیش کیا گیا۔


Share: